بلوچستان کے راستے اسمگلنگ جاری، لاہور سے 30 کروڑ روپے کا غیر قانونی سامان برآمد

Published On 18 May,2021 03:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بلوچستان کے راستے اسمگلنگ کا سامان ملک بھر میں منتقل ہونے لگا، لاہور سے تیس کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملک میں اسمگلرز کا راج، دھندہ عروج پر پہنچ گیا، لاہور میں سامان سے بھرے چار کنٹینرز برآمد ہوئے جن کی مالیت 30 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ کسٹم حکام نے لاہور میں مختلف مقامات پر گوداموں پر چھاپے مارے اور بلوچستان سے آنیوالی گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی۔ اس دوران کئی مقامات پر گاڑیوں سے بھی اسمگلنگ کا سامان برآمد ہوا۔

بلو چستان سے سامان کیسے پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا پہنچ رہا ہے، تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔ کسٹم حکام نے درجنوں چوکیوں کے باوجود اسمگل شدہ سامان دوسرے صوبوں میں پہنچنے سے متعلق جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہورمیں آئندہ اسمگلنگ کا سامان برآمد ہوا تو کوئٹہ میں موجود نگران افسران ذمہ دارہوں گے۔