لاہور: (دنیا نیوز) مائرہ قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم سعد امیر بٹ پولیس کے سامنے پیش ہو گیا اور قتل کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
لاہور ڈیفنس میں مائرہ قتل کیس قتل کا اہم ملزم سعد امیر بٹ پولیس کے سامنے پیش ہو گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق ملزم عبوری ضمانت کرا کر شامل تفتیش ہوا۔ سعد کے ابتدائی بیان کے مطابق جس وقت قتل ہوا اپنے گھر میں سو رہا تھا، میں نے مائرہ کو قتل نہیں کیا۔
ملزم کے مطابق مائرہ سے دوستی تھی لیکن پھر لڑائی ہو گئی تھی مائرہ کا ظاہر جدون سے تعلق بن گیا تھا اسے اغوا کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔ اے ایس پی سدرہ خان نے میرا موقف سنا تھا۔ مائرہ کی کوشش تھی کہ مجھ پر اغوا کا مقدمہ درج ہو۔
یاد رہے کہ دونوں کا موقف سننے کے بعد اے ایس پی نے چھوڑ دیا تھا۔ پولیس کی جانب سے تمام تر معاملہ کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی.. قتل کا کیس سی آئی اے لاہور کو سونپ دیا گیا تھا۔