کراچی میں فائرنگ سے خاتون قتل، ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

Published On 17 May,2021 09:12 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون بلوچ گوٹھ میں فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ ناگن چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کے مطابق اورنگی ٹاون بلوچ گوٹھ میں خاتون کو قتل کر دیا گیا جس کی شناخت عطیہ کے نام سے کر لی گئی، خاتون کے شوہر نے 5 افراد کو نامزد کیا ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

دوسری جانب ناگن چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، مقتول کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔