کراچی: ملیر پولیس کی کارروائی، فارم ہاوس پر ڈانس پارٹی میں شریک 19 افراد گرفتار

Published On 16 May,2021 03:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گڈاپ میں ملیر پولیس نے فارم ہاوس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈانس پارٹی میں شریک 19 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق پولیس نے فارم ہاؤس سے شیشہ، حقہ، تمباکو اور دیگر سامان تحویل میں لیکر گرفتار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، گرفتار افراد حکومت کیجانب سے جاری کئے گئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئےہیں۔

چھاپے کے بعد فارم ہاوس کو سیل کر دیا گیا، گرفتار افراد کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔