لاہور: (روزنامہ دنیا) 13سال کی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان میں 18سال کا علی ساجد اور 14سال کا شامیر ساجد شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں اور متاثرہ بچی کے چچا زاد بھی ہیں۔متاثرہ بچی 2ماہ کی حاملہ ہے ۔ میڈیکل رپورٹس میں بھی ملزمان کا جرم ثابت ہونا پایا گیا ہے اورگرفتار ملزمان نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان کی طرف سے جی بی وی سیل اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے ۔