فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں تھانہ رضا آباد کے علاقے میں 10 سالہ بچی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آر پی او رفعت مختار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
فیصل آباد میں تھانہ رضا آباد کے علاقے بیس لائن کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور شکیل کی 10سالہ بیٹی کومل گھر کا سودا سلف لینے گھر سے باہر نکلی جسے نامعلوم ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر اغواء کے بعد مبینہ ذیادتی کا نشانہ بنادیا گیا جبکہ متاثرہ بچی کی حالت بگڑنے پر ملزم اسے تشویشناک حالت میں خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوگیا۔
معصوم بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کا سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں۔