حکومت کا جنسی زیادتی کے مجرموں کو سزائیں دینے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

Published On 21 November,2020 02:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کا بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ملاقات کی ہے۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کے خلاف ایسا قانون لائیں کہ مثاثرین بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں، قانون میں متاثرہ خواتین و بچوں کی پرائیویسی کے تحفط کا بھی خاص خیال رکھا جائے، زیادتی کے واقعات کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنا کر معاشرے کو محفوظ بنانا ہوگا۔

عمران خان نے معاملے پر قانون سازی کیلئے مزید وقت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ ٹریک مقدمات کے ذریعے انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے، زیادتی کے شکار بچوں کی شناخت چھپانے سمیت مستقبل محفوظ بنانے کا واضح پلان لائیں، زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے سے متعلق آرڈیننس کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش ہونے کیے جانے کا امکان ہے۔
 

Advertisement