کاہنہ: (دنیا نیوز) کاہنہ میں 5 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا سگا بھائی نکلا، فیضان نے چھوٹے بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بڑے بھائی فیضان نے چھوٹے بھائی ارسلان کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے ارسلان سے زیادتی کا انکشاف ہو گیا ہے۔
سگے بھائی فیضان نے سر میں بوتل اور اینٹ مار کر چھوٹے بھائی کو قتل کیا۔ پولیس نے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا جبکہ فیضان نے چھوٹے بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق پنجاب فرانزک کی رپورٹ کے بعد سامنے آئینگے، پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔