کراچی: (دنیا نیوز) ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت برائے اطفال ڈاکٹرجمال رضا نے کہا کہ کشمور میں زیادتی کا شکار چار سالہ بچی علیشاہ کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، بچی جلد صحتیاب ہوجائے گی۔
کشمور میں خاتون اور اس کی 4 سالہ بیٹی سے زیادتی کا واقعہ، ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے اطفال ڈاکٹرجمال رضا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ بچی کے سینے اور پیٹ میں ڈالی گئی ٹیوب نکال لی گئی ہے۔ اس کی سانس کی تکلیف اور پیٹ میں زخم کے آثار بھی ختم ہو گئے۔ بچی کو جمعہ کی صبح منہ کے ذریعے پانی پلایا گیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بچی کو ٹھوس غذا شروع کردی جائے گی، بچی جلد صحت یاب ہوجائے گی۔ ڈاکٹروں کی مشترکہ ٹیم بچی کی صحت کا جائزہ لینے کیلئے دوبارہ معائنہ کرے گی۔