کراچی: (دنیا نیوز) عیسیٰ نگری میں گزشتہ روز 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی، ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی اور ملزم کا میڈیکل کروا لیا جس کی حتمی رپورٹ آنے میں ابھی وقت درکار ہے۔
کراچی کے علاقے عیسی نگری میں 8 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے، ملزم حمد عامر بچی کا پڑوسی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ 8 سالہ بچی ملزم کی بہن سے ٹیوشن پڑھنے جاتی تھی، جمائمہ گزشتہ سہ پہر 2 بجے ٹیوشن پڑھنے گئی تھی، والدہ کا کہنا ہے کہ بچی پہلی جماعت کی طالبہ تھی۔
دوسری جانب پولیس نے متاثرہ بچی اور محمد عامر کا میڈیکل کروا لیا جس کی حتمی رپورٹ آنا باقی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے۔ واقعے پر گزشتہ روز بچی کے اہلخانہ نے احتجاج کیا تھا۔