لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں نوکری کا جھانسہ دے کر ڈاکٹر نے نرس کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ سول لائنز کے علاقے میں ڈاکٹر بلال نے ایل ایچ وی نرس کو فلیٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
نرس سے زیادتی کے الزام میں سول لائنز پولیس نے ڈاکٹر بلال کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لئے منتقل کر دیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر بلال نے نرس نسیم کو ملازمت دلوانے کے بہانے بلایا اور نشہ آور چائے پلا کر زیادتی کی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر بلال اور نرس نسیم سروسز ہسپتال میں اکٹھے ٹریننگ کر چکے ہیں۔