خیر پور: (دنیا نیوز) خیرپور میں7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کی تفتیش میں پولیس کو اہم کامیابی ملی ہے۔ قتل کرنےوالا بچی کا رشتہ دار نکلا۔
سندھ کے ضلع خیر پور میں ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل، ڈی آئی جی سکھر فدا مستوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 جنوری کو مونیکا کی لاش کیلے کے کھیتوں سے ملی تھی۔ بلائنڈ قتل کیس میں جیو فرانزک بھی کیا، 10 ہزار نمبرز جیو فرانزک کئے۔
ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل نے کہا کہ 10 ہزار افراد کے ڈی این اے سیمپلز بھی لئے،ڈی این اے کے ذریعے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ عبد لاڑک مقتولہ بچی کا رشتے دار ہے جس ڈی این اے میچ کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم نے اپنے جرم کو اعتراف کرلیا ہے، ساتھیوں کے نام بھی بتا دیئے ہیں۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ان سے بھی تفتیش جاری ہے۔ ملزم اور مقتولہ رشتے دار ہیں، دونوں کے خاندانوں میں رنجش بھی تھی، خیرپور واقعہ افسوس ناک ہے بچی کے ورثا کے ساتھ پورا انصاف ہوگا۔