کندھ کوٹ : دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ، 9 افراد قتل

Published On 15 May,2021 09:50 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کندھ کوٹ میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 9 افراد قتل ہوئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ درانی مہر کچے کے علاقے میں مویشی چوری کے چلنے والے تنازع پر جاگیرانی اور چاچڑ برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 9 افراد قتل جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

قتل ہونے والوں میں شاہمراد چاچڑ، حضوربخش ،عبدالخالق،شہزادو،حامد، منظور، شعبان اور اللہ ورایو چاچڑ شامل ہیں، دونوں گروپوں میں کشیدگی جاری رہنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جہاں سے زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب دونوں گروپوں کے افراد مورچہ بند ہو گئے ہیں. آخری اطلاعات تک دونوں گروپوں میں کشیدگی برقرار رہنے سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے.