کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علا قے کھارادر میں پولیس کی سرپرستی میں غیر قانونی طور پر نئے کرنسی نوٹوں کا کاروبارچل رہا ہے، گشت پر مامور پولیس اہلکار بھی گڈیاں وصول کرتے رہے،کراچی سمیت پاکستان بھر میں ایس او پی کے تحت کاروبار زندگی بند ہیں
عیدالفطرکے موقع پر سٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹ تو جاری نہ کئے لیکن اولڈ سٹی ایریا میں بازار لگ گیا،کھارادر کے علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں غیر قانونی طور پر نئے کرنسی نوٹوں کا کاروبار جاری ہے، بولٹن مارکیٹ کے باہر درجنوں کی تعداد سے بروکر اپنے ہاتھوں میں نئے نوٹوں کی گڈیاں لیکر موجود ہیں۔
گشت پر مامور پولیس اہلکار بھی گڈیاں وصول کرتے رہے ،ویڈیو میں پولیس اہلکار کو نئے نوٹ کی گڈی لیتے دیکھا جاسکتا ہے،کراچی سمیت پاکستان بھر میں ایس او پی کے تحت کاروبار زندگی بند ہیں۔
سوائے مخصوص کاروبار کے کسی کو بھی کاروبار کرنے کی اجازت نہیں،نئے کرنسی نوٹوں کے فروخت کی اجازت صرف بینکوں کو ہوتی ہے،نئے کرنسی نوٹ قیمت سے زائد فروخت کرنا غیر قانونی ہے۔