کراچی: تاجر کے بیٹے کو 50 لاکھ بھتے کی پرچی دینے والے 3 ملزمان گرفتار

Published On 09 May,2021 12:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں انویسٹی گیشن پولیس کی بڑی کارروائی، تین بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے تاجر کے بیٹے کو بھتے کی پرچی دی تھی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن حیدررضا کےمطابق ملزمان نے تاجرافضل سیٹھ کے بیٹے کو پچاس لاکھ بھتےکی پرچی دی تھی، متاثرہ شخص کے گھر پر فائرنگ کر کے ڈرایا بھی تھا۔ ملزمان کےخلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ گرفتارملزمان سےاسلحہ، نقدی اور موٹرسائیکلل بھی برآمد کی گئی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان میں وسیم، نوید اور سلیمان شامل ہیں۔ ملزمان چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
 

Advertisement