کراچی: شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Published On 07 May,2021 11:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سکھن سے شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

کراچی میں مہران ہائی وے کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے ایک 9 ایم ایم اور ایک 30 بور پستول برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان سکھن، قائد آباد اور شرافی گوٹھ کے علاقے میں وارداتیں کرتے تھے۔

دونوں ملزمان عادی مجرم ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کر لی گئی، ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا، گرفتار ملزمان میں باقر علی اور محمد سلیم شامل ہیں، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement