کوئٹہ: پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ، نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی، اہلکار گرفتار

کوئٹہ: پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ، نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی، اہلکار گرفتار

پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، نہ رکنے پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے دو نوجوان فیضان اور شہزاد زخمی ہو گئے جبکہ فیضان ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقتول کے ورثاء بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچے اور پولیس کے خلاف احتجاج کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے میں ملوث اہلکاروں کو حراست میں لےلیا ہے۔