اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس نے سرکاری دفاتر سے کام کروانے اور نوکری دلوانے کے نام پر سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا۔ ماضی میں ملزم خود چیف جسٹس کا ایڈوائزر بتا کر وارداتیں کرنے کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے۔
ملزم نعیم عباس خود کو ڈی ایم جی آفیسر بتا کر سرکاری محکموں سے کام کروانے اور سادہ لوح عوام کو نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کرتا تھا، دیدہ دلیر نوسر باز اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے دفتر میں سفارش لے کر پہنچا تو خود کو ایڈیشنل سیکرٹری اسلام آباد اور ایس ایس پی کا دوست ظاہر کیا۔
ڈیوٹی پر موجود عملے کی جانچ پڑتال پر ملزم کا جھوٹ ثابت ہو گیا جس پر نوسرباز کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں بھی مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔