اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ اراکین سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے دورے میں علاقائی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا، وزیراعظم معیشت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری پر سعودی قیادت سے بات کریں گے۔ دورے کے دوران متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔