اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سمندر پار فوت ہونے بے سہارا پاکستانیوں کو عزت کے ساتھ تدفین کرنے کے لئے رقم دی جائے گی۔
اس بات کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے ایک اہم بیان میں کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خدمات کی فراہمی میں آگے بڑھ رہی ہے۔
Our govt is moving forward in service delivery for #OverseasPakistanis. Funeral grant of PKR 25,000 has been approved to be given from @opf_pk. Amount will be given to help the needy & destitute amongst our diaspora to bury their loved ones with dignity. More facilities to follow
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 6, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز کی طرف سے 25 ہزار تدفین گرانٹ منظوری دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بیرون ممالک میں وفات پانے والے پاکستانیوں کو رقم دی جائے گی تاکہ ان کی عزت واحترام کیساتھ تدفین کی جا سکے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کے لیے مزید سہولیات لائے گی۔