اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب میاں جلیل شرقپوری نے بھی ملاقات کی۔ دونوں مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے اہم معاملات پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا نقطہ نظر جاننے کی کوشش کی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان روزانہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملتے رہتے ہیں جن میں عالم دین اور سکالرز بھی شامل ہوتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل کا شمار بھی پاکستان کے ان مذہبی سکالرز میں ہوتا ہے جن کی وزیراعظم سے متعدد مرتبہ ملاقات ہو چکی ہے۔