پی ٹی آئی کی این اے 249 میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

پی ٹی آئی کی این اے 249 میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

این اے 249 کراچی سے پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی کی جانب سے وکلاء نے ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن سے پہلے 17 ہزار افراد کے ووٹ دیگر شہروں کو منتقل کئے گئے، من پسند افسران کو محکمہ تعلیم سے پریذائڈنگ افسر لایا گیا، پیپلزپارٹی نے اپنے امیدوار کو جتوانے کیلئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے، کئی پولنگ سٹیشنز پر فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو نہیں دیے گئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب کالعدم قرار دے۔

پی ٹی آئی کے وکیل عتیق الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دوبارہ گنتی نہیں بلکہ دوبارہ انتخابات چاہتے ہیں، این اے 249 میں پری پول، پولنگ کے دن اور بعد میں دھاندلی ہوئی، درخواست میں تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں، سندھ حکومت اور نادرا کو فریق بنایا ہے۔