اسلام آباد: (دنیا نیوز) مادر وطن کے دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہدا کی اُن کے علاقوں میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی ہے۔
تمام شہدا کی نماز جنازہ میں عسکری حکام اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہدا کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کیپٹن فہیم عباس، سپاہی نعیم شاہ اور سپاہی شفیع اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔