لاہور: (دنیا نیوز) پولیس کی تمام کوششوں کے باوجود گڈی اور ڈور کی فروخت نہ رک سکی۔ سحری کے اوقات میں آج پھر دو شہریوں کی گردن پر ڈور پھرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
پنجاب پولیس کے ڈرون کیمرے اور متعلقہ تھانوں کی نفری بھی پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے میں ناکام ہوگئے۔ رات گئے دو واقعات میں مسلم ٹاؤن موڑ پر 27 سالہ نوجوان کو گردن اور کندھے پر ڈور پھرنے سے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے واقعے میں تھانہ فیکٹری ایریا میں 22 سالہ نوجوان نعیم کے گلے میں ڈور پھرنے سے زخمی ہوا۔