پشاور: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں کارروائی کے دوران کالعدم جماعت الاحرار کے رکن کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر پشاور کے چارسدہ روڈ نزد ناردرن بائی پاس پر کارروائی کی،جس کے دوران کالعدم تنظیم جماعت الاحرارکے اہم کارکن کوگرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم سے ایک دستی بم ،ایک پستول کارتوس برآمد ہوئے، کاوْنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے زید تفتیش شروع کردی ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔