کراچی: رینجرز کی کارروائی، 450 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 15 May,2021 04:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رینجرز نے ڈکیتی و رہزنی کی ساڑھے چار سو سے زائد، موبائل فون چھیننے کی دو سے زائد وارداتوں کے ملزم عاقب عرف ملاں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیاس گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں ڈکیت گروہ کا ملزم عاقب عرف ملاں گرفتار کیا گیا، ملزم گینگ وارکارندے بلال کا بھائی ہے، دوران تفتیش ملزم عاقب نے ڈکیتی کی ساڑھے چار سو اور موبائل فون چھیننے کی دو سو سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا۔

دوسری طرف اے وی ایل سی پولیس نے پانچ موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار کرکے 6 موٹرسائیکلیں، ایک پستول برآمد کرلی۔ ایس ایس پی عارف اسلم راﺅ کے مطابق ملزمان عا دی جرائم پیشہ اور موٹر سا ئیکل چوری کی لا تعداد وارداتوں میں ملوث ہیں۔