کراچی میں ڈاکو بے لگام، دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹنے کے بعد بآسانی فرار

Published On 17 May,2021 10:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سچل تھانے کی حدود اور گلستان جوہر بلاک 16میں شہریوں کو لوٹ لیا گیا، موٹرسائیکل سوار ملزمان چند منٹوں میں واردات کر کے بآسانی فرار ہو گئے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم جاری، ڈاکو بے لگام، شہریوں کا لوٹنا معمول بن گیا، گلستان جوہر بلاک 16میں دو ٹک ٹاکرز کو لوٹ لیا گیا، دونوں ٹک ٹاکرز ویڈیو بنانے میں مصروف تھے، ایک موٹرسائیکل پر تین ملزمان کچھ منٹوں میں واردات کرکے فرار ہوئے۔

دوسری جانب سچل تھانے کی حدود میں سروس لین میں کھڑی کار میں بیٹھے 2 شہری کو لوٹ لیا گیا، دوموٹرسائیکلوں پر 4 مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے واردات کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو بے خوف واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔