کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کسٹمز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ9 لاکھ روپے مالیت کے 58 فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق دبئی سے سمگلنگ کی اطلاع پر جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ امیگریشن ایریا کے باتھ روم میں ایک لاوارث شاپنگ بیگ کی اطلاع ملی۔ بیگ کی اسکینگ کی تو شاپنگ بیگ میں موبائل فونز کی نشاندہی ہوئی۔
ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ عملے نے شاپنگ بیگ سے 58 آئی فون برآمد کئے جنکی مالیت ایک کروڑ 9 لاکھ روپے ہے۔ ترجمان کےمطابق ملزمان کیخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔