کراچی میں موٹر ساہیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ، کورنگی میں شہری لُٹ گیا

Published On 20 May,2021 11:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں موٹر ساہیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔ دن دیہاڑے کورنگی میں شہری موٹرسائیکل سے محروم، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

گزشتہ روز کورنگی نمبر چار میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل چوری کی واردات ہوئی۔ دو موٹرسائیکلوں پر سوار 3 ملزمان نے واردات کی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ملزمان نے چند سیکنڈ میں موٹرسائیکل چھینی اور فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں دو ملزمان کو ہیلمٹ اور ایک کو ماسک لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔ واردات کا مقدمہ درج کر لیا تاہم پولیس تاحال کوئی کارروائی نہ کرسکی۔
 

Advertisement