بارکھان: (دنیا نیوز) بارکھان میں دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں، علاقے میں کہرام مچ گیا۔
پولیس کے مطابق بدھ کے شام بارکھان کے نواحی علاقے بستی ابرہیم قاسمانی میں جھنگ اور گاجانی برادری کے درمیان زمین کے تنازع پر خونی تصادم ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 7 افراد جان بحق ہوئے جبکہ تین شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں پنجاب ریفر کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شامل ہیں جن میں تین آپس میں سگے بھائی ہیں۔
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔