سوات: ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان سر پر گولی لگنے سے جاں بحق

Published On 20 May,2021 01:47 pm

سوات: (روزنامہ دنیا) سوات میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈھیرئی ’ قلاگے مابنڑ کے 19 سالہ نوجوان حمید اللہ نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے سر پر پستول رکھی لیکن اچانک پستول سے گولی چلنے کی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گیا،نوجوان کے ساتھی اس کی ویڈیو بنارہے تھے۔
 

Advertisement