کراچی: پالتو شیر کے بچے پر حملے کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج

Published On 21 May,2021 11:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلبرگ میں پالتو شیر کے بچے پر حملہ کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کر لیا گیا۔

گلبرگ کے علاقے میں 14مئی کو شیر نے بچے پر حملہ کر دیا تھا جسکی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں ایک گھر کے باہر شیر کے ارد گرد کئی افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی دوران ایک بچہ شیر کے گرد گھومتا نظر آتا ہے جو اچانک شیر کے حملے سے زخمی ہوا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر میں دو ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں نامزد ملزمان میں سعد اور روشن شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار ہیں۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ شیر کا مالک عمر ہے جس کا مقدمے میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ مبینہ طور مقدمے میں شیر کے مالک عمر کو شامل نہ کرکے اسے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
 

Advertisement