کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گھریلو ملازم نے 60 لاکھ روپے مالیت کی اشیا لوٹ لیں، واردات ریلوے کالونی ہسپتال کے ایم ایس کے گھر ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ ریلوے کالونی ہسپتال کے ایم ایس کے گھر عید کی چھٹیوں کے دوران چوری ہوئی۔ ایم ایس عید کی تعطیلات کے بعد گھر پہنچے تو چوری کا علم ہوا۔ پینتالیس لاکھ روپے مالیت کی فیکو مشین چرائی گئی۔ ایل ای ڈی، لیپ ٹاپ، سات موبائل فون، دو استریاں اور دو لاکھ روپے نقد شامل ہیں۔
ملازم آٹھ سال سے ایم ایس کے گھر کام کررہا تھا، واقعے کا مقدمہ ریلوے پولیس تھانہ کینٹ اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وارادات کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی جس میں ملازم کے علاوہ کچھ خواتین اور دیگر مردوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔