لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی نژاد لندن پلٹ مائرہ قتل کیس میں ملزم ظاہر جدون کے ساتھی ذیشان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جانے لگے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے ذیشان کے بہنوئی سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔
لندن سے گریجوایٹ مائرہ قتل کیس کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ مائرہ کو قتل کرنے کے لئے اس کا کزن ذیشان بھی ساتھ آیا تھا۔۔پولیس کے مطابق ذیشان کی گرفتاری کے لئے اہلکلاروں کے راولپنڈی فیض آباد میں ڈیرے۔
پولیس کے مطابق اہر جدون کے ساتھ اس کے بھائی طاہر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مائرہ کو قتل کرنے کے لئے جو پستول استعمال ہوا وہ طاہر کا تھا۔
ظاہر جدون، طاہر اور اقرا سمیت کئی افراد حراست میں ہیں۔ پولیس کے مطابق مائرہ کو 3 مئی کو ڈیفنس میں قتل کیا گیا تھا۔