ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ نے بربریت کی انتہا کر دی، مخبری کے شبہے میں تین افراد کو اغوا کرنے کےبعد 2 مغویوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔
ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ نے تین افراد کو مخبری کے شبے میں اغوا کیا، خیر محمد نامی شخص کو موقع پر ہی گولی مار دی جبکہ دوسرے رمضان نامی شخص کا ناک، دونوں کان اور دونوں بازو کاٹنے کے بعد گولی مارکر لاش ویرانے میں پھینک دی۔
تیسرا مغوی تاحال لاپتہ ہے، دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کی غرض سے ہسپتال منتقل کردی گئی، تینوں افراد کو تھانہ کشوبہ کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔