کراچی: (دنیا نیوز) انٹی وائیلنٹ کرائم سیل پولیس کی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کے دوران نومولود کو اغوا کے بعد 3 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی دائی دو ماہ بعد بیٹی سمیت پکڑی گئی۔
نومولود بچوں کے اغوا اور فروخت میں ملوث ماں بیٹی گرفتار کرلی گئیں۔ ملزمہ پروین نے بچے کی پیدائش پر اسے مردہ قرار دیدیا۔ والدین نے بچے کو دیکھنا چاہا تو دائی بہانے کرنے لگی۔ پولیس کے مطابق والدین کے شک پر دائی پروین کو شامل تفیش کیا گیا۔ دائی کی نشاندہی پر دو ماہ بعد بچے کو بازیاب کروا لیا گیا۔
ملزمہ نے بچہ بےاولاد جوڑے کو تین لالھ روپےمیں فروخت کیا تھا۔ ملزم خواتین کے خلاف شہری وقاص نے گلشن تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔