لاہور: (دنیا نیوز) لاہورکےعلاقے ڈیفنس میں مائرہ کےقتل کیس میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی پولیس نے برآمد کر لی۔ ظاہر جدون کے ساتھ آنے والے دونوں ملزمان تاحال گرفتار نہ کئے جاسکے۔
پولیس کے مطابق قتل میں معاونت کرنے والے ذیشان اور شانی تاحال فرار ہیں ۔ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے مائرہ کو قتل کرنے کے لیے پہلے رینٹ پر گاڑی لی جس کو حادثہ پیش آ گیا۔ ا س کے بعد ملزمان نے اپنی گاڑی استعمال کی۔
ذرائع نے بتایا کہ قتل سے پہلے ظاہر اپنا فون بھی راولپنڈی چھوڑ کر آیا تاکہ اس کی لوکیشن نہ آئے اور واردات کے بعد واپس جا کر فون استعمال کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جدون ، پہلے سعد بٹ پر مائرہ کے ساتھ زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کروانا چاہتا تھا ۔ سعدبٹ پر مقدمہ درج کروانے کے لیے ظاہر جدون‘ مائرہ کو لے کر تھانے بھی گیا تھا اور پلان یہ تھا کہ سعد بٹ پر مائرہ سے زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کروا کر اسے بعد میں قتل میں پھنسایا جائے۔