قصور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

قصور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

رات گئے تھانہ راجہ جنگ کے قریبی گاؤں بستی مہتاب والی میں نامعلوم افراد نے مقامی ایڈووکیٹ اظہر شانی گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اظہر شانی اور اس کے گھر آئے 2 مہمان مشتاق احمد اور ایک خاتون صوبیہ بی بی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او قصور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو فوری طور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ مقتول کے اہلخانہ کی جانب سے درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔