ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) بالآخر تین دن بعد وحشت وبربریت کی داستان رقم کرنے والے لادی گینگ کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں تین دن قبل تین افراد کو اغوا کرنے کے بعد دو مغویوں کو قتل اور ایک مغوی کے اعضاء کاٹنے والے وحشیوں لادی گینگ کے خلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کاآپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
آپرہشن میں لگ بھگ 800 اہلکار حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 500 سے زائد پولیس اہلکار جبکہ 250 رینجرز کے جوانوں کے علاؤہ لگ بھگ نصف صد بی ایم پی اہلکار ہیں۔
قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے جوانوں نے لادی گینگ کے ٹھکانوں کی طرف پیشقدمی شروع کردی ہے اور امید ہے کہ جلد عوام کو اس گینگ سے نجات دلا دی جائیگی۔