چارسدہ: جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری سیل، 10 ہزار لٹر تیار مال ضبط

Published On 28 May,2021 10:36 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے چارسدہ میں کارروائی کے دوران جعلی مشروبات تیار کرنے والے فیکٹری سے 10 ہزارلیٹرسے زائد جعلی مشروبات برآمد کرلے، فیکٹری کوسیل کرتے ہوئے مال ضبط کرلیا گیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق چارسدہ کے علاقے امان کلے میں جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران 10 ہزار لٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد ہوئے۔

کارروائی میں بڑی مقدارمیں ملٹی نیشنل برانڈز کا پیکنگ میٹریل بھی برآمد ہوئے۔ مشروبات کی تیاری میں مضرصحت کیمیکل استعمال کیا جا رہاتھا، جعلی مشروبات کو تحویل میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔

 

Advertisement