پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی مشال عامر نے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ مشال عامر کو انسانیت کی خدمت اور رفاہی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔
پشاور سے تعلق رکھنے والی مشال عامر نے پاکستان کا نام روشن کردیا۔ مشال عامر نے جنوبی کوریا، امریکہ اور پاکستان میں رفاہی اورانسانیت کے لئے کام کیا۔ آرمی پبلک سکول واقعے کے بعد رفاہی کاموں میں حصہ لیا جبکہ پاک افغان بارڈر پر بھی خواتین اور بچوں کی خدمت کی۔
مشال عامر کو ایوارڈ ملنے پر ان کے والد بھی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی دوسرے کے لیے مثال بن گئی ہے، فلاحی کاموں کے لیے مزید افراد کو بھی آگے آنا چاہیئے۔ مشال عامر نے کیمبریج یونیورسٹی سے قانون میں تعلیم حاصل کی ہے جبکہ ان کا شمار سکاٹ لینڈ کی 30 با اثر نوجوان خواتین میں بھی ہوتا ہے۔