لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کی مزید 19 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 19 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 158 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 37 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/EYWoVDsSbX pic.twitter.com/7SoueneZMJ
— SBP (@StateBank_Pak) July 6, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر 31 پیسے مہنگا ہو گیا تھا اور قیمت 157 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 18 پیسے ہو گئی تھی۔
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 82.96 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 47346.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.17 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 21 کروڑ 29 لاکھ 57 ہزار 632 شیئرز کا لین دین ہوا، سرمایہ کاروں کو 12 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔