لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، امریکی کرنسی 10 پیسے سستی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/SKbfpCe6w2 pic.twitter.com/nRlnfLuk6Y
— SBP (@StateBank_Pak) May 21, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا اور قیمت 153 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 153 روپے 46 پیسے ہو گئی تھی۔