لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 6 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 152 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر 152 روپے 99 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/DOcptu0Elm pic.twitter.com/zOmR6zIOQn
— SBP (@StateBank_Pak) April 20, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو گیا تھا اور قیمت 158 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 152 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔