لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہونے لگا، امریکی کرنسی مزید 18 پیسے سستی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 18 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد قیمت 160 روپے 28 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/sKcw4buMJ7 pic.twitter.com/IwHPCYPVEq
— SBP (@StateBank_Pak) January 29, 2021
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 26 پیسے سستا ہو گیا تھا، امریکی کرنسی کی قیمت 160 روپے 54 پیسے سے گر کر 160 روپے 28 پیسے ہو گئی تھی۔
تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت 10 پیسے سستا ہوا تھا اور 160 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔