لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 15 پیسے بڑھ گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد قیمت 160.02 روپے سے بڑھ کر 160 روپے 17پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/tGyVC6Avtz pic.twitter.com/CYuwW074Fk
— SBP (@StateBank_Pak) January 8, 2021