کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوا اور لین دین کے اختتام پر 159 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسہ کمی کے بعد159 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے اضافے سے 160 روپے 5 پیسے پر فروخت ہوا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/IXfjX8rNxC pic.twitter.com/8JDKrEIcTP
— SBP (@StateBank_Pak) November 27, 2020