لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قدر 43 پیسے کم ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/DTfypvEWRr pic.twitter.com/a8msSGSwFX
— SBP (@StateBank_Pak) September 11, 2020
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 43 پیسے کم ہو گئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 166 روپے 40 پیسے کم ہو کر 165 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے 87 پیسے ہو گئی تھی۔
دوسرے روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 56 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 165 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔
تیسرے روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 166 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔
چوتھے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 13 پیسے سستا ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 166 روپے 53 پیسے سے کم ہو کر 166 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 165 روپے 77 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔