کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی پھر چڑھنے لگی، انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 13 پیسے اضافے کے ساتھ 160 روپے 35 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی ہو سکتی ہے جس کی وجہ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہے۔ گذشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 18.75 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر میں 4.10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔