انٹربینک میں ڈالر 160 روپے 36 پیسے پر بند، امریکی خام تیل کی قیمت میں‌ کمی

Last Updated On 22 April,2020 05:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 160 روپے 36 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا، امریکی خام تیل کی قیمت بھی 7 فیصد گر گئی.

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی کرنسی پاکستانی روپے کے مقابلے گراوٹ کا شکار رہی، بزنس کے آغاز پر ا روپے 13 پیسے کمی کے بعد ڈالر 160 روپے کا ہو گیا تاہم دن کے اختتام پر 160 روپے 36 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 6 روز میں ڈالر 6 روپے 98 پیسے سستا ہوا ہے۔

دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد کمی ہو گئی، 10.75 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 16 فیصد کمی دیکھی گئی جو 16 ڈالر 30 سینٹس تک پہنچ گیا۔ سونا 13 ڈالر اضافے سے 1701 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج انویسٹرز کا رحجان شیئرز کی فروخت کی جانب زیادہ دیکھا جارہا ہے۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور کورونا کے باعث ملک میں غیریقینی صورتحال مارکیٹ میں گراوٹ کا سبب بن رہی ہیں۔
 

Advertisement